زرعی یونیورسٹی خانیوال مقامی طالبعلموں کیلئے وزیر اعلیٰ کا گرانقدر تحفہ ہے‘ چودھری فضل الرحمن

زرعی یونیورسٹی خانیوال مقامی طالبعلموں کیلئے وزیر اعلیٰ کا گرانقدر تحفہ ...

خانیوال (بیورونیوز)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

زرعی یونیورسٹی خانیوال طلباء وطالبات کے لئے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا ایک گرانقدر تحفہ ہے وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہو ں نے کہاکہ پہلے آٹھ مربع اراضی مگر اب 15مربع اراضی پر زرعی یونیورسٹی کا سب کیمپس بنے گا انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کیس بورڈ آف ریونیو میں جاچکا ہے چند روز میں یونیورسٹی کو رقبہ ٹرانسفر ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر آصف نے بھی گزشتہ روز یونیورسٹی کے لئے وقف کیا گیا رقبہ کا معائنہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر