کرپشن ثابت، سی پی او ملتان نے محافظ سکواڈ کے 4اہلکار برخاست کردیئے

کرپشن ثابت، سی پی او ملتان نے محافظ سکواڈ کے 4اہلکار برخاست کردیئے

ملتان(کرائم رپورٹر)کرپشن ثابت ہونے پر سٹی پولیس آفیسر نے محافظ سکواڈ کے چار اہلکار برخاست کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کہ اردل روم کے دوران سی پی او ملتان نے کرپشن ثابت ہونے پر رزاق اور عثمان سمیت 4اہلکاروں کو نوکری سے بر خاست کردیا،واضح رہے کہ مذکورہ ملازمین نے چوک قذافی پر حاصل پور سے آئے شہری سے چرس برامد ہونے پر اسے رشوت طلب کی ،تاہم اس کے پاس پیسے نہ تھے ،جس پرانہوں نے اس کا موبائل فون بکوایا،اور رقم آپس میں بانٹ لی ،انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سی پی او ملتان نے انہیں نوکری سے بر خاست کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر