پانامہ نے نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، نتاشہ دولتانہ

پانامہ نے نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، نتاشہ دولتانہ

لڈن(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نتاشہ دولتانہ نے بیرون ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور انکی فیملی نے کرپشن کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور اب انکے وزراء انکی کرپشن پر پردہ ڈال کر بچانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے نواز شریف اور انکی فیملی کا اصل چہر ہ بے نقاب کردیا ہے اور اب گو نواز گو کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام کی آواز بن چکا ہے ۔نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک وقوم کی نوجوان قیادت ہیں اور انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہو ۔ نتاشہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں عوام کی طاقت سے جیت انشاء اللہ میرا ہی مقدر بنے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر