گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ ‘ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ ‘ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ملتان(کرائم رپورٹر)بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ چل بسا‘کہ بستی ملوک کے علاقہ میں نجی کمپنی کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سیکورٹی گارڈ 17سالہ محمد وسیم جو کہ کپڑے بنانے والی فیکٹری میں تعینات تھا،بندوق کی صفائی کرتے ہوئے چانک گولی چل گئی جو اس کے پیٹ میں جالگی،جس پر گر کر بے ہوش ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے اسے نشتر منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 2سالہ بچی کرنٹ لگنے جبکہ5سالہ بچی کھالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ 18کسی وہاڑی روڈ کی رہائشی 2سالہ شمائلہ کو ائیر کولر سے کرنٹ لگا جسے پر وہ بے ہوش ہوگئی۔جسے نشتر منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔دریں اثناء بدھلہ روڈ کے قریب پاوں پھسلنے سے کھالے میں گر کر 5سالہ فاطمہ ڈوب گئی جسے ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر کھالے سے باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر