آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال‘ سپلائی معطل

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال‘ سپلائی معطل

کوٹ ادو ، پیر جہانیاں (تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان ) آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے اوگرا کی جانب سے نئی جاری کلبریشن پالیسی جاری کرنے، سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی بھاری کمیشن کے چکر میں موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانے عائد اور(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سزائیں عائد کرنے، قدم قدم پر چیکنگ کے نام پر بھاری رقوم کی نا جائز وصولی کے خلاف 2روز سے ہڑتال کی گئی ہے جس کی وجہ سے 2روز سے پی ایس او ڈپو محمود کوٹ اور پارکو سے ایک بھی آئل ٹینکر لوڈ ان لوڈ نہ ہوا ،آئل ٹینکروں کی ہڑتال سے پٹرول پمپس پر ذخیرہ شدہ پٹرول بھی ختم ہو گیا ہے جس پر تحصیل کوٹ ادو کے اکثر پٹرول پمپس نے 50روپے سے زائد کا پٹرول دینا بند کر دیا ہے ، دوسری طرف پٹرو ل پمپس مالکان نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے پٹرول فروخت کرنا بھی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں پٹرول نایاب ہو گیا ہے، اس بارے چیئرمین آ ل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن مہر یوسف شاہوانی نے بتایا کہ اوگراچیئرمین نے مذاکرات کے لئے ابلالیا ہے جن سے مذاکرات ہوں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے اور 16ناجائز ٹیکس اور چالان ختم نہ کئے گئے تو پڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا اور پٹرول کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا،دوسری طرف آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے پورے ملک میں تیل کی سپلائی سمیت پورے پاکستان میں ایڈایبل گھی اور شیراہ کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے جس پر پورے ملک سمیت پنجاب بھر میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر