آئل ٹینکر کی ہڑتال سے پٹرول نایاب ‘ پمپ مالکان نے سپلائی بند کردی

آئل ٹینکر کی ہڑتال سے پٹرول نایاب ‘ پمپ مالکان نے سپلائی بند کردی

ملتان(کرائم رپورٹر)آل پاکستان ٹینکر ایسو سی ایشن کے حکومت پاکستان سے مذاکرات ناکام ہونے پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی پیٹرول پمپ مالکان نے دی گئی ہڑتال کی کال پر پیٹرول(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی سپلائی بند کردی۔جس پر شہری شدید مشکلات کا شکار نظر آئے۔ملتان میں کلمہ چوک ،چوک رشید آباد ،اور تحصیل چوک پر واقع پی ایس او پمپ کے علاوہ کہیں پیٹرول کی سپلائی نہ کھولی گئی۔پی ایس او کے پمپوں پر شہریوں کا جم غفیر موجود رہا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔شہریوں نے حکومت سے معاملے کا فوری حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر