ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، مطالبات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، صادق آباد، کوٹ چھٹہ، جھوک اترا، جتوئی(نمائندہ خصوصی، نمائندگان) انجمن پٹواریان پنجاب کی ہدایات پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہڑتال جاری ہے ملتان کی چاروں تحصیلوں کے ہیڈ کوارٹرز پر گذشتہ روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور ضلعی عہدے داروں نے اپنے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
مطالبات کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روزتحصیل بھر کے پٹواریوں اور گرداوروں نے اپنان تمام ریکارڈ اور بستہ جات صدر انجمن پٹواریاں چوہدری محمد رمضان کے پاس جمع کروا دئیے اور کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر چوہدری محمد حنیف‘ڈویژنل جنرل سیکرٹری رئیس اﷲ بچایا ‘ خلیق احمد ضلعی صدر ‘ راؤ محمد سلیم ‘ مشتاق احمد علوی ‘غلام رسول گجر‘ خالد محمود‘ چوہدری غلام حیدر‘ سید اشرف علی شاہ‘ عبدالطیف‘ ابولحسن‘ حیدر علی‘ محمد سلیم‘ محمد طارق ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب ہمارامعاشی قتل کر رہی ہے یہ ہمیں نوکریوں سے فارغ کرنے کا پلان ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔کوٹ چھٹہ ، جھوک اترا سے سٹی رپورٹرسے نمائندہ پاکستان کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل کو ٹ چھٹہ کا مطا لبات منظور نہ ہو نے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال و احتجاج 28ویں روز بھی جاری رہا ،اس موقع پر صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان لطف علی خان کورائی نے کہا کہ ہما را پُرامن احتجاج مطا لبات کی منظوری تک جا ری رہے گا ،انھوں نے معاملات میں پیش رفت با رے کہا کہ ہما رے اعلیٰ عہدیداران کو ممبر بورڈ آف ریو نیو نے مذاکرات کیلئے طلب کر لیا ہے انشا ء اللہ منزل قریب ہے اور ہمارے جا ئز مطا لبات اور2015ء میں وزیرا علیٰ پنجاب کی منظور شدہ التواء کا شکا ر سمری کو نا فذ العمل کیا جا نے کا قوی امکان ہے ،احتجاج میں تحصیل صدر انجمن پٹواریان عرفان حیدر خان سکھا نی ،مجاہد حسین جتوئی،سیف اللہ خان احمدانی،عبدالغفور جتوئی،رضا شاہ،ملک خا لد کھکھ،محمد طا ہر،مقصود احمد لغا ری سمیت تحصیل بھر کے پٹواریوں نے شرکت کی ۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جتوئی کے پٹواریوں کی ہڑتال 29ویں روز میں داخل ہو گئی ۔تحصیل بھر کے پٹواری نے احتجاجی ریلی نکالی تحصیل جتوئی کے صدر پٹوار مظہر خان جتوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ حکومت پنجاب کی ناانصافی ہے اور ہم گز برداشت نہیں کریں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم قلم چور ہڑتال جاری رکھیں گے۔