ایف بی آر میں انسپکٹرز کی 470 اسامیوں کیلئے 1480 امیدوار انٹریو میں کامیاب

ایف بی آر میں انسپکٹرز کی 470 اسامیوں کیلئے 1480 امیدوار انٹریو میں کامیاب

ملتان(نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں انسپکٹرز کی 470اسامیوں کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

جانب سے لیے گئے انٹرویو میں 1480امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے فنانس ڈویژن کو انسپکٹرز کی پوسٹ کیلئے 470اسامیوں پر بھرتی کیلئے ڈیمانڈ بھجوائی گئی تھی جس کے تحت (پی ایس سی ) کے زیر اہتمام انٹرویو میں 1480امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان میں سے میرٹ پر 470امیدوار مذکورہ اسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے بعد ازاں بورڈ کی ہدایت پر ان انسپکٹرز کی ملتان سمیت ملک بھر کے آر ٹی اوز اور کسٹم کلکٹریٹس میں تعیناتی کی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر