ملتان کارڈیالوجی میں لیب کولیکشن سنٹر کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا‘ 8 لاکھ روپے لاگت آئیگی

ملتان کارڈیالوجی میں لیب کولیکشن سنٹر کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا‘ 8 لاکھ روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چوہدری پرویز الہیٰ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی سہولت کیلئے لیب کولیکشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
دیا گیا ہے لیب کولیکشن سنٹر انسٹی ٹیوٹ کے ابدالی رود کی جانب مین سڑک پر بنے گا جہاں پرائیویٹ مریض خون و پیشاپ کے نمونے جمع کراسکیں گے کولیکشن سنٹر کی تعمیر پر تقریباً 8لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی نے کولیکشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا جسکی تعمیر آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی۔اس موقع پر مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔