ٹرین ڈرائیور کی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے گاڑیاں چلانے والے فورمین کو تعریفی اسناد اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

ٹرین ڈرائیور کی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے گاڑیاں چلانے والے فورمین کو ...

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے گزشتہ دنوں ٹرین ڈرائیور کی ہونے والی ہڑتال کو ناکام بنانے کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

لئے گاڑیاں چلانے والے ایل آئی او‘ فورمین ‘چارج مین کو تعریفی اسنادکے ساتھ ساتھ ایک ایک ماہ کی تنخواہ کیش ایوارڈ کی صورت میں دی جائے گی۔ ملتان ڈویژن کے نصراللہ وٹو ایل آئی او خانیوال‘ وقار خان ایف ڈی آئی‘ معین خان ایل آئی او ملتان‘ امجد خان ایف او پی ملتان‘ مختار ایل آئی او سمہ سٹہ‘ توقیر چارج مین خانیوال شیڈ ‘ذیشان چارج مین ملتان کو ایک ایک ماہ کی تنخواہ اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر