محکمہ صحت نے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

محکمہ صحت نے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت نے ہوٹلوں اور پلازوں سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ کے اندارج کیلئے درخواست(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

دے دی ہے۔ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ایس ایس پی آپریشن پولیس کو مراسلہ بجھوادیا گیا ہے کہ انہیں سرویلنس کے دوارن 24جولائی 2017ء کو باربی کیو نائٹ کینٹ ، کرسٹل مال پلازہ بوسن روڈ اور فیشن مال پلازہ نصرت اسلام روڈ سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔ جو ڈینگی قوانین 2015کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا ڈینگی پازئیو سائٹس کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ، محکمہ صحت نے مالکان کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔ جس میں صفائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں محکمہ صحت کے وبائی امراض کنٹرول کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن کی نگرانی میں بوعہ پور میں تالاب میں محکمہ فشریر کے ہمراہ ڈینگی مچھر اور لاورا کھانے والی مچھلیاں بھی چھوڑ دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر