سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر حسن بخاری نے اعلیٰ عدالتی شخصیت کیخلاف تھانہ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر حسن بخاری نے اعلیٰ عدالتی شخصیت کیخلاف تھانہ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق صدرہائیکورٹ بارسید اطہرحسن شاہ بخاری نے ملتان بینچ میں عدالتیں بندکرکے خوف وہراس پھیلانے کے الزامات پر اعلی ٰ عدالتی شخصیت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ کینٹ میں دے دی ہے۔اس سلسلے میں انھوں نے گزشتہ روز"میڈیا"سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے گزشتہ روزتھانہ کینٹ میں درخواست دی ہے کہ وہ 24 جولائی کو مقدمہ کی پیروی کے لئے سینئرجج ملتان بینچ کی عدالت میں موجود تھے۔اس دوران سینئرجج اوروکلاء کے مابین گفتگومیں تلخی پیداہوگئی جو بعدازاں احتجاج میں بدل کئی جس کے نتیجے میں احتجاجی جلسہ میں بارنے ہڑتال کی کال دے دی جس پر حالات کی سنگینی کا احساس کرکے اصلا ح احوال کی بجائے مفاہمتی اورمصالحتی کردارکرنے کی بجائے ملتان بینچ میں پرامن طورپر فرائض سرانجام دینے والے تعینات 4 ججزکو آئینی اورقانونی اختیارات سے تجاوز کرکے واپس بلالیاگیااورجنوبی پنجاب کی 28 بارایسوسی ایشنز پر مشتمل نمائندہ ملتان بینچ کوبندکرادیاگیا اورتمام دفاترکو بھی تالے لگوادئیے ہیں جس سے شدید خوف وہراس پھیل گیاہے اس لئے فوری طورپر انسداددہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے ملتان بینچ کی عدالتیں اوردفاترفوری طورپرکھولے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول