البغدادی کا قریبی ساتھی حملے میں ہلاک

البغدادی کا قریبی ساتھی حملے میں ہلاک

بغداد(آئی این پی) عراقی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش سربراہ البغدادی کا قریبی ساتھی ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد لیڈر ابو بکر البغدادی کے قریبی ساتھی عیاد العبیدی کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی خبریں گردش میں ہیں۔ عراقی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے موازن خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ العبیدی تلعفر شہر کے قریب ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔واضح رہے 50 سالہ’’ العبیدی ‘‘’’البغدادی‘‘ کی جگہ لینے کا امیدوار تھا۔

عراقی ایجنسی دعویٰ

مزید : کراچی صفحہ اول