شہید 22 افراد کا پوسٹمارٹم مکمل ،میتیں ورثا کے سپرد ،3 کی شناخت نہ ہوسکی
لاہور ( کرا ئم ر پو رٹر، اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کو ٹ لکھپت کے علاقہ ار فع کر یم ٹاور کے قریب ہو نیوالے خودکش د ھما کے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،شہید ہو نیوالے 22 افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میتیں ورثا کے سپرد کر دہ گئیں جبکہ تین جاں بحق افرادکی تاحال شناخت نہ ہوسکی، دھماکے کے 66زخمی مختلف ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونیوالے دھماکے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے، گھر وں میں صف ماتم بچھی ہے، ہر کسی کو اپنوں سے بچھڑنے کا غم ہے، دھماکے کے زخمی مختلف ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، جنرل ہسپتال میں 34، اتفاق ہسپتال میں 13 اور سروسز ہسپتال میں 16 زخمی زیرعلاج ہے، ہسپتالوں کے باہر شہری پھول رکھ کر زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
میتیں حوالے