شہید اے ایس آئی فیاض احمد سرکاری اعزاز کیساتھ شاہ کوٹ میں سپرد خاک

شہید اے ایس آئی فیاض احمد سرکاری اعزاز کیساتھ شاہ کوٹ میں سپرد خاک

شاہ کوٹ (نمائندہ خصوصی ) لاہور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی فیاض احمدکو سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی فیاض احمد کا جسد خاکی نواحی گاؤں ڈلہ جرمیاں میں پہنچا تو ہر آنکھ اشک بار تھی ، شہید کو صبح 10 بجے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سلامی دے کر سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں گرد و نواح کے علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، شہید فیاض احمد نے سوگواران میں بیوہ ، ایک شادی شدہ بیٹی ، 10 سالہ بیٹا سعد اللہ چھوڑے ہیں ۔

شہید فیاض

مزید : کراچی صفحہ اول