ظفر حجازی کی 3بیماریاں،ایف آئی اے ٹیم کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا

ظفر حجازی کی 3بیماریاں،ایف آئی اے ٹیم کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سید گلزارساقی)ظفر حجازی کی تین بیماریوں نے ایف آئی اے ٹیم کو تفتیش میں مشکلات ڈال دیا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر ادویات دی جارہی ہیں، ظفر حجازی دل، گردے اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ٹیمپرنگ کی نہ ہی کسی کو ہدایت کی ظفر حجازی موقف پر برقرار۔ چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ معاملہ کے مرکزی ملزم ظفر حجازی تین روز سے ایف آئی اے کی حوالات میں ہیں۔ ظفر حجازی کی بیماری کی وجہ سے ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم کے لیے معاملے کی تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے معاملہ ایف آئی اے ٹیم کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق طبی ماہرین نے تفتیشی ٹیم کو دوران تفتیش ظفر حجازی سے احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہیں مگر ساتھ ساتھ تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کررکھاہے ۔ ظفر حجازی دل،گردے کا عارضہ اور زیابیطس کے مریض ہیں جنہیں پمز اسپتال کی جانب سے فراہم کیے گئے نسخے کے تحت دوائیں بھی فراہم کر دیں گئیں ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے حوالات منتقلی کے بعد ظفر حجازی سے دو بار پوچھ گچھ کی زرائع کے مطابق ظفر حجازی تاحال اپنے بیان پر قائم ہیں کہ انہوں نے نہ ہی چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اور نہ ہی کسی کو اس حوالے سے ہدایت کی۔ ایف آئی اے ٹیم متعلقہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ریکارڈ ٹیمپرنگ تک پہنچ چکی ہے اور ایس ای سی پی کے تین افسران بھی اس ضمن میں گواہی دے چکے ہیں ۔