سندھ اسمبلی ،متحدہ کے کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا

سندھ اسمبلی ،متحدہ کے کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں منگل کو ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی کے ان کارکنوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن وقار شاہ نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ نیو کراچی سے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو اغواء کیا گیا ہے ۔ انہیں ایک فلاحی ادارے کی ایمبولینس میں زبردستی بٹھا کر کچھ لوگ اپنے ساتھ لے گئے ۔ خدشہ ہے کہ کہیں انہیں قتل کرکے ان کی لاشیں نہ پھینک دی جائیں ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت اس طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کرے گی ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول