سانحہ فیروز پور روڈ،جائے وقوعہ سے مزید اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے

سانحہ فیروز پور روڈ،جائے وقوعہ سے مزید اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)بم دھما کے کی جگہ کو تحقیقا تی اداروں نے کلیئر کر دیا جس کے بعد سڑ ک کو عا م ٹر یفک کیلئے کھو ل دیا گیا۔فرانزک ماہرین اور حساس اداروں کے تفتیش کاروں کی جانب سے خود کش دھماکے کی جگہ سے دوسرے روز بھی شواہد اکٹھے کئے گئے جس کے بعد جائے وقوعہ کو صفائی کے بعد عام ٹریفک کیلئے مکمل طو رپر کھول دیا گیا ،مبینہ خود کش حملہ آور کے جسم کے ملنے والے مختلف اعضاء کو ڈی این اے کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ،دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹرسائیکلوں کی شناخت ہوگئی۔حساس اداروں کو جائے وقوعہ کے قریب واقعہ درخت سے مبینہ خود کش حملہ آور کے سر کے بال اور سر کاکچھ حصہ ملاجسے فرانزک لیبارٹری بجھوا دیا گیا۔شواہد اکٹھے کرنے کا مرحلہ مکمل ہونے پرجائے وقوعہ کو پانی سے دھویا گیا۔
اہم شواہد