عمران خان توہین عدالت کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ 10اگست تک محفوظ کر لیا

عمران خان توہین عدالت کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ 10اگست تک محفوظ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی در خو است کی سماعت کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ 10اگست تک محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار حاصل نہیں، اس کیلئے کمیشن کا اپنا قانو ن موجود ہونا ضرو ر ی ہے، 1976کا توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے اور آئین کے تحت صرف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ہی توہین عدالت کی کارروائی کر سکتے ہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن سے عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، آئین میں الیکشن کمیشن کو صرف انتخابی عمل سے متعلق اختیارات دیئے گئے ہیں جبکہ آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ چلانے کا بھی الگ سے قانون اور طریقہ کار ہے ۔ د ر خواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف درخواست پر فیصلہ10اگست تک محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید : کراچی صفحہ اول