ہری پور ،وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ پوزیشن ہولڈر طلباء میں وظائف تقسیم
ہری پور(نامہ نگار)صوبائی حکومت وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے 2016میں سالانہ میٹرک اور سکینڈری ہائی سکولوں میں بورڈ کے سالانہ امتحان میں پہلی بیس پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے لیے نواسی طلباء و طالبات کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایبٹ آباد بورڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ہال میں ایک پروقار تقریب میں صوبائی سیکرٹری خیبر پختون خوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے اپنے ہاتھوں سے کامیاب طلباء میں سکالرشپ تقسیم کیے سرکاری سکولوں کے میٹرک کے طلباء طالبات کو ایک لاکھ روپے اور ہائی سکینڈری سکولوں کے طلباء کو ڈیڑھ لاکھ روپے کامیاب طلباء طالبات کے والدین بھی موجود تھے اس موقع پر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سجاد خان ایبٹ آباد بورڈکی سیکرٹری ایجوکیشن محترمہ ڈاکٹرشائستہ ارشاد،ڈپٹی سیکرٹری توفیق احمد، کنٹرولرشفیق الرحمن، محمدماجدسٹیج سیکرٹری محمدزاہد، محمدعامر، دیگرمحکمہ کے اعلیٰ افسران موجودتھے گورنمنٹ ہائی سکول گرلزپائلٹ ہری پورکی ہونہارطلبہ فاطمہ ملک نے 2016ء کے سالانہ میٹرک کے بورڈامتحان 949نمبرحاصل کرکے بورڈمیں 19ویں پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول کانام روشن کیاڈاکٹرشہزادخان بنگش سیکرٹری خیبرپختونخواہ ایجوکیشن بورڈکے چیئرمین پروفیسرسجادخان سیکرٹری بورڈڈاکٹرشائستہ ارشادنے اپنے دست مبارک سے فاطمہ ملک کوسکالرشپ ایک لاکھ کاچیک دیااورشاندارکامیابی حاصل کرنے پرمبارک باددی ادھرپی پی پی کے سابق تحصیل انفارمیشن سیکرٹری ملک اشتیاق احمدنے اپنی طرف کامیاب طلباء وطالبات میں سکالرشپ کے چیک دینے پرسیکرٹری ایجوکیشن صوبائی ڈاکٹرشہزادخان بنگش پروفیسرسجادخان سیکرٹری بورڈمحترمہ ڈاکٹرشائستہ ارشادکاشکریہ اداکیاصوبہ خیبرپختونخواہ سرکاری سطح پرتعلیم کے فروغ اوربچوں بچیوں کی مالی معاونت کرنے پران ذمہ داران افسران کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔