ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا ڈرامہ رچانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا:امیر مقام
شیرگڑھ(نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر چلتا رہیگا ڈرامہ رچانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گاخیبر پختونخواہ میں تبدیل آگئی خیبر پختونخواہ کے غیور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ مسلم لیگ اور نواز شریف کے ساتھ ہے یہ صوبہ شیروں کا قلعہ ہے اس صوبے کو پی ٹی ائی کا قبرستان بنائیں گے آئندہ الیکشن میں پی ٹی ؤئی کی ضمانتیں ضبط کریں گے اب سازشوں کا دور ختم ہوگیا عملی کام کا وقت آگیا مخالفین سازشیں کریں اور ہم عملی کام کریں گے عمران شیخ چلی بن گیا ہے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوگا 2018 کے الیکشن میں عوام ایک بار پھرنواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے چاروں صوبوں اور مرکز میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی عوام نے پی ٹی ائی کی تبدیلی دیکھ لی ہسپتالوں ،سکولوں کا برا حال ہے صوبے کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی آج کے جلسے میں عوام کی جمغفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جلالہ میں ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائشگاہ شاملات میں عوام کے ایک بڑے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کیا جس کی صدارت ایم پی اے جمشید مہمند کی والد حاجی تاج محمد کر رہے تھے جلسے سے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خا قان عباسی، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی ایم پی اے جمشید مہمند، سابق صوبائی وزیرعبد السبحان خان اورضلعی صدر عنایت شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے مرکزی حکومت کی تعاون سے خیبر پختونخواہ میں 26ارب روپے سے گیس کی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پی کے 27کے لئے ایک ارب بیس کروڑ روپے گیس کی مد میں منظور ہوچکی ہے جس سے پی کے 27کے گھر گھر کو گیس کی سہولت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور عوام ایک ہے جسے کوئی جدا نہیں کرسکتا اور عوامی قوت سے مخالفین کا ہر سازش ناکام بنائیں گے آج عوام کے جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کا وزیر اعظم نواز شریف سے والہانہ محبت ہے مسلم لیگ کی حکومت جو وعدے عوام سے کر رہے ہیں وہ پوری کر رہی ہیں اور آج پی کے 27کے عوام سے گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا گیاپی ٹی ائی نے صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کیا جسے 2018میں مسلم لیگ بنائیں گے وزیر اعظم چھوٹے صوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں موٹر وے اور گیس کے منصوبوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے عوام مستفید ہو رہے ہیں مسلم لیگ پر جب بھی سخت وقت آیا ہے خیبر پختونخواہ کے غیور عوام نے مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے مسلم لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں 2018تک مسلم لیگ کی حکومت ہوگی
سوات (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک طرف پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوں کوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لارہاہے، سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے سوات کی طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوں گی،آج عملی طورپرسوات کے عوام کاایک اور دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے جس پرانہیں مبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کے وژن اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے منشورکے پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملک کے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرینگے،موجودہ وفاقی حکومت نے خواتین کوہرمقام پرنمائندگی دی ہے جبکہ دوسری جانب محض دعوے کئے جارہے ہیں نہ خواتین کونمائندگی دی جارہی ہے اورنہ خواتین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں سوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کاافتتاح کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سوات وویمن یونیورسٹی کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے90کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل جانبل کوکارئی اوردگرام رشہ گٹہ کے سوئی گیس کے باقاعدہ منصوبے کے افتتاح کے بعدکورائی اوردگرام میں بڑے اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں تعمیروترقی جارہی رہے گی اورانشاء اللہ اپنے تمام انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں گے۔