چارسدہ میں 49 پرائمری سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری

چارسدہ میں 49 پرائمری سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری

چارسدہ(بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم چارسدہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے49پرائمری سکولوں کو بند کرنے اورطلباء وطالبات کو قریبی سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 50سے کم طلبا ء کے حامل سکولوں کو بند کرنے کے بعد تدریسی عملہ کو دوسرے سکولوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔بند ہونے والے تمام سکولوں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم چارسدہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں ایسے تمام سکولوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں 50سے کم طلبا ء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بند ہونے والے سکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ دوسرے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگااور تدریسی عملہ کو بھی دوسرے سکولوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ محکمہ تعلیم ایسے تمام سکولوں سے سامان اٹھانے کے بعد عمارتیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریگی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بند ہونے والے سکولوں میں 26سکول طالبات کی جبکہ 23سکول لڑکوں کے ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گلزار آباد کو ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منشیانو ں کلے،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کپتان کلے کو سرکی جلال ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملیانو ں کلے کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حیات گل کورونہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خان سید کورونہ کوگورنمنٹ گرلز پرائمری ڈیرہ غزگئی،گورنمنٹ گرلز پرائمری رسول خان کو رونہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمریگل سید کورونہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری گنجیانو کلے کوگورنمنٹ گرلز پرائمری تہبانہ ڈھیری،گورنمنٹ گرلز پرائمری محمد نواب کورونہ کوگورنمنٹ گرلز پرائمری سرکی پل ،گورنمنٹ گرلز پرائمری ریاض آباد کو گورنمنٹ گرلز پرائمری محال انور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری لعل کورونہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سرکی ٹیٹارہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری خٹ پلئی کو گورنمنٹ گرلز پرائمری پلئی ترنگزئی،گورنمنٹ گرلز پرائمری شالی بکرام کوگورنمنٹ گرلز پرائمری توت کلے ،گورنمنٹ گرلز پرائمری امین جان کلے گورنمنٹ گرلز پرائمری منشیانوں کلے ،گورنمنٹ گرلز پرائمری باجوری کورونہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری میرہ عمرزئی،گورنمنٹ گرلز پرائمری قدیم آباد نمبر ۱ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری عبد لحمید کلے ،گورنمنٹ گرلز پرائمری فیض کورونہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری جوڑ ناساپہ ،گورنمنٹ گرلز پرائمری دارا بہلولہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری محمد گل کلے گورنمنٹ گرلز پرائمری نوری بٹگرام کو گورنمنٹ گرلز پرائمری بٹگرام نمبر ۲گورنمنٹ گرلز پرائمری شاڑہ شبقدر کو گورنمنٹ گرلز پرائمری فاطمہ خیل ،گورنمنٹ گرلز پرائمری شرفی کو گورنمنٹ گرلز پرائمری قندارے بٹگرام ،گورنمنٹ گرلز پرائمری میرہ پڑانگ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری پڑانگ باباخیل ،گورنمنٹ گرلز پرائمری کرامت شاہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری قلندر میاں کلے گورنمنٹ گرلز پرائمری دروگاہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سافو باڑی بند ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سرکی کشران کو گورنمنٹ گرلز پرائمری جیکا عبد العلی خان کلے ،گورنمنٹ گرلز پرائمری اجون کلے کو گورنمنٹ گرلز پرائمری تہبانے ڈھیری جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری میرہ خیل کو گورنمنٹ گرلز پرائمری عزیز خیل میں ضم کر دیا گیا ہے جبکہ اس طر ح چارسدہ لڑکوں کے 23سرکاری پرائمری سکولوں جن میں گورنمنٹ پرائمری سکول حریانہ کوگورنمنٹ پرائمری سکول حریانہ نمبر ۱,گورنمنٹ پرائمری سکول پاکستان کلے ۳ کو گورنمنٹ پرائمری سکول پاکستان کلے ۲،گورنمنٹ پرائمری سکول جلہر کو گورنمنٹ پرائمری سکول کوتک،گورنمنٹ پرائمری سکول جلیل آباد کو گورنمنٹ پرائمری سکول مامون ڈھیری ،گورنمنٹ پرائمری سکول اصغر آباد کو گورنمنٹ پرائمری سکول ظہور آباد ،گورنمنٹ پرائمری سکول انور کلے کو گورنمنٹ پرائمری سکول پرویز کورونہ گورنمنٹ پرائمری سکول گل سید کورونہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول رسول خان کو رونہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول سالار کلے کو گورنمنٹ پرائمری سکول شہیدان ،گورنمنٹ پرائمری سکول سرکی ٹیٹارہ نمبر ۱ کو گورنمنٹ پرائمری سکول سرکی ٹیٹارہ نمبر ۲گورنمنٹ پرائمری سکول انور محال نمبر ۲ کو گورنمنٹ پرائمری سکول میرہ اتمانزئی ،گورنمنٹ پرائمری سکول گوندل خان کورونہ گورنمنٹ پرائمری سکول عزیز خان ڈھیری گورنمنٹ پرائمری سکول پڑاؤ نستہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول پڑاو نستہ نمبر ۱گورنمنٹ پرائمری سکول پٹواری کلے کو گورنمنٹ پرائمری سکول جان آباد ،گورنمنٹ پرائمری سکول تہبانہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول قلارے،گورنمنٹ پرائمری سکول توت کلے کو گورنمنٹ پرائمری سکول وردگہ نمبر ۱گورنمنٹ پرائمری سکول حافظ جی قلعہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول شہیدان ،گورنمنٹ پرائمری سکول سردار گڑھی نمبر ۲کو گورنمنٹ پرائمری سکول سردار گڑھی نمبر ۲گورنمنٹ پرائمری سکول شاد کلے کو گورنمنٹ پرائمری سکول پڑاؤ نمبر ۱گورنمنٹ پرائمری سکول طاہر آباد کو گورنمنٹ پرائمری سکول خٹ کلے ،گورنمنٹ مڈل سکول ڈیرہ غزگئی کو گورنمنٹ ہائی سکول غزگئی ،گورنمنٹ ہائی سکول سروکلے کو گورنمنٹ ہائی سکول دلازاک اور اسی طرح گورنمنٹ مڈل سکول گندئی کو گورنمنٹ مڈل سکول میاں کلے میں ضم کر دیاگیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر