تمام اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات کی ہیں،محب اللہ خان

تمام اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات کی ہیں،محب اللہ خان

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک،ماہی پروری اور امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات میں نظام میں تبدیلی لانے اور چوروں کا محاسبہ کرنے کے نام پر ووٹ لیا تھا اور اقتدار میں آتے ہی اپنے اس منشور پر کام کر تے ہوئے تمام اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات کی ہیں۔ سرکاری محکمہ جات کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا اور انہیں عوامی خدمت کا آئینہ دار بنایا۔ پی ٹی آئی نے بد عنوانی کے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھااور آج ہماری جدو جہد کی بدولت بدعنوان حکمران بھاگنے کا راستہ ڈھونڈرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے بڈی علی گرامہ ہزارہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا جس میں شیر علی خان ، مومن خان، خائستہ گل، خالد، فضل ربی، علی رحمان، ضیا ء اللہ باچا، عرفان، سلمان، سعید الرحمان اور غلام جان نے اپنے دوست احباب سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جلسے سے حاجی فضل مولاسینئر وائس پریزڈنٹ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن، ضلع سوات کے سینئر وائس پریزڈنٹ، سعیدخان، عبدالاکبر خان کانجو ، عزیز الرحمان، بخت شیر علی خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کر تے ہوئے محب اللہ خان نے کہا کہ اپنی کاکردگی کی بناء پر پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر