آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کو نصاب میں شامل کیا جائے،عمران فاروق

آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کو نصاب میں شامل کیا جائے،عمران فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے سرکاری سکولوں کے طلبا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کو نصاب میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1جماعت دہم کے طلبا عمران فاروق ،حبیب اللہ ،عامرخان ،فرمان اللہ ،اکرام خان اور انعام اللہ نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آرٹ اینڈ ڈرائینگ کو جماعت ششم سے لازمی قرار دیا جائے بعض طلبا نے بتایا کہ میٹرک کے امتحان میں پاس ہو نے والے طلبا جب کالج میں داخلہ لیتے ہیں تو فرسٹ اےئر اور سیکنڈ اےئر میں آرٹ کا مضمون نہ ہو نے کے باعث طلبا کو مجبورا دوسرا مضمون لینا پڑتا ہے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاکہ متعلقہ مضمون کو سکول و کالجزمیں لازمی قرار دے کر نصاب میں شامل کیا جا ئے ۔