ڈیرہ ،اے سی کے پیٹرول پمپس پر چھاپے ،ڈیڑھ لاکھ جرمانے

ڈیرہ ،اے سی کے پیٹرول پمپس پر چھاپے ،ڈیڑھ لاکھ جرمانے

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) محمد زبیر نیازی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے ،اوگرا ریٹس پر پٹرول کی فروخت اور پٹرول پمپ کے پیمانے کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے ،اوگرا ریٹس سے بڑھ کر ریٹ لینے والوں اور پٹرول پمپ کے پیمانے کم ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) محمد زبیر نیازی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) محمد زبیر نیازی نے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے انہوں نے پٹرول کے ریٹس کو چیک کیا اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں اور پٹرول پمپوں پر پیمانے کے کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپوں کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیئے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) محمد زبیر نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اوگرا کے مقرر کردہ پٹرول کے ریٹس پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائیگا اگر کسی نے ریٹس زائد وصول کیئے تو ان پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کیں کہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول کے پیمانے درست کرلیں ورنہ انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر