ڈیرہ ،پولیس اہلکار بائیک کی ٹکر سے زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے سامنے پولیس کانسٹیبل روڈ کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے گر کر زخمی ہوگیا ،صدر پولیس نے کانسٹیبل کی رپورٹ پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں تعینات کانسٹیبل عمران گنڈہ پور ولد سلیمان سکنہ جھوک جھنڈیر روڈ کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسکو ٹکر مار کر زخمی کردیا صدر پولیس نے زخمی کانسٹیبل عمران کی رپورٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔