حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ،قاری رحیم اللہ

حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ،قاری رحیم اللہ

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے امیر قاری رحیم اللہ نے کہا ہے کہ انصاف کے حکومت میں اس وقت مٹہ تحصیل کی عوام مکمل طور پر اندھیروں میں کر پوری مٹہ تحصیل میں رمضان المبارک کے مہینے سے لیکر اج تک اندھیروں کی راج ہے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے جو حکومت عوام کی خدمت میں ناکام ہوجائے انکو اقتدار میں رہنے کی کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے حکومت میں تبدیلی لانے والوں یہ تبدیلی لائی ہے کہ اس وقت مٹہ تحصیل کی لاکھوں عوام اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور حکومت کی مزے لوٹنے والوں کو پتہ تک نہیں کہ اسوقت مٹہ تحصیل کی عوام کن مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ذمہ داروں کے ناقص پالیسی اور عوام کو درپیش مشکلات میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے مٹہ تحصیل کو ٹارگٹ کرکے اس وقت بجلی کی ناروا لوڈشڈنگ جاری ہے انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوام کی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوجائے تو انکوں اقتدار میں رہنے کی کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ذمہ دار احکام مٹہ میں بجلی کی بحران کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ورنہ بھر پور احتجاج کی جایئگی

 

مزید : پشاورصفحہ آخر