تخت بھائی ،جہانگیر آباد کے باشندوں کا تعمیراتی کام میں سست روی کیخلاف مظاہرہ
تخت بھائی( تحصیل رپورٹر) یو سی جھانگیر آبادکے عوام نے بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ وولٹیج کی کمی اورزیر تعمیر جھانگیر آباد فیڈر پرتعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے واپڈا تخت بھائی کے سامنے دہرنا دیا مقامی انتظامیہ اور واپڈا احکام نے مظاہرین کو یقین دہانی کرانے کے بعد مظاہرین پر آمن طور پر منتشر ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق یوسی جھانگیر آباد میں وولٹیج کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نئے فیڈر کے تعمیر کے کام پر متعلقہ ٹھیکدار کی جانب سے سست روی کے خلاف منگل کے روز احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین جس کی قیادت تحصیل کونسلر وارث خان اور دیگرمنتخب ناظمین اور کونسلرز کرہے تھے نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی دہرنا دیا تاہم مقامی اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے سرکل آفیسر اور واپڈا کے xenاور sdoنے مظاہرین سے مذاکرات کئے جس میں ایک ماہ کے اندر اندر نئے فیڈر کا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد مظاہرین پر آمن طور پر منتشر ہوگئے