چارسدہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے ،خلیل بشیر خان

چارسدہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے ،خلیل بشیر خان

چارسدہ (بیورورپورٹ) تحصیل ناظم خلیل بشیر خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہے ۔ ٹی ایم اے کے ملازمین چارسدہ کے خوبصورتی اور عوام کو میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔ ٹی ایم اے میں یونین سازی کا مقصد یہ نہیں کہ ملازمین قانون سے ماورا ہونگے۔ وہ ٹی ایم اے چارسدہ ملازمین کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ الیکشن کیمپ میں خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شاد خان اور جاوید خان نے بھی خطاب کیا۔تحصیل ناظم خلیل بشیر خان نے اپنے تقریر میں کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز ہوتی ہے اور ٹی ایم اے ملازمین سوچ سمجھ کر اہل قیادت منتخب کریں تاکہ وہ ملازمین کے جائز حقوق اور مسائل حل کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین سازی کا مقصد یہ نہیں کہ ملازمین اور عہدیداران قانون سے ماورا تصور کئے جائے بلکہ یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ چارسدہ کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین کے انتخابات قطعا غیر سیاسی ہے اور ہر ملازم اپنی سوچ اور پسند کے امیدوار کو ووٹ دے سکتاہے ۔ ٹی ایم اے چارسدہ عوام کے مسائل اور ان کو میونسپل سروسز کی بہترین انداز میں فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر