تاجروں کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،اے سی طلعت جان

تاجروں کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے ،اے سی طلعت جان

چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ میں نو تعینات خاتون اسسٹنٹ کمشنر طلعت جان نے کہا ہے کہ تاجر برادری سرکاری نرخون پر معیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی یقینی بناکر خود کو بہترین تاجر ثابت کریں ۔ تاجر برادری کو درپیش مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔وہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے صدر حکیم اللہ فوجی ،جنرل سیکرٹری میاں رحم بادشاہ ، حاجی ملک ظفر خان ، عطاء اللہ خان ، حاجی کوثر ،حاجی گل ، حاجی داود خان ، درویش اور دیگر پر مشتمل وفدسے بات چیت کر رہی تھی ۔ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مس طلعت جان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ تاجر ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل ومشکلات حل کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے وفد پر زور دیا کہ سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کا تاجروں اور حکومت پر اعتماد بحال رہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر