آپریشن راہ نجات متاثرین میں 3 ارب 47 کروڑ کے امدادی چیکس تقسیم

آپریشن راہ نجات متاثرین میں 3 ارب 47 کروڑ کے امدادی چیکس تقسیم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)بریگیڈکمانڈزBDF بریگیڈئیر تبسم اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالاسلام خٹک نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے مکانات و اپریشن راہ نجا ت کے دوران پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے اب تک 3ارب سینتالیس کروڑ آٹھ لاکھ روپے کے امداد ی چیک تقسیم کردیئے گئے جبکہ باقی ماندہ قبائلیوں کو 2017کے اخرتک امدادی چیک مہیا کئے جائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بروز منگل تحصیل سرواکئی کے علاقہ چگملائی ارمی پبلک سکول میں امداد ی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انکا کہناتھاکہ قوم وملک کیلئے محسود قبائلی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ حکومت ان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارک ارمی اور پولیٹیکل انتظامیہ محسود قبائل کی دوبارہ ابادکاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاک ارمی ، سول انتظامیہ اور محسود قبائل کی لازوال قربانیوں کے باعث جنوبی وزیرستان میں ایک مثالی امن قائم ہوچکاہے جسے برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انکا کہناتھاکہ باقی ماندہ قبائلیوں کو امداد ی چیک جلد مہیا کرنے کیلئے تیز ی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور سال 2017کے اخر تک تمام متاثرہ قبائلیوں کو امداد ی چیک فراہم کئے جائیں گے تقریب میں قبائلی مشران اور متاثرہ قبائلیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر