مخلوط حکومت میں عوام کی ملکی ترقی ، خوشحالی کیلئے شامل ہوئے ہیں، حاجی حبیب الرحمن

مخلوط حکومت میں عوام کی ملکی ترقی ، خوشحالی کیلئے شامل ہوئے ہیں، حاجی حبیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ذکوٰۃ ، اوقاف وز مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض اقتدار کی خاطر حکومت میں شامل نہیں ہوئی بلکہ عوام کی ملکی ترقی اور خوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے کو مد نظر رکھ کر مخلوط حکومت میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ضلع بونیر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں اور ترقی کا یہ سفر تا حال جاری ہے اور انشا ء اللہ جاری رئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع بونیر سے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ بونیر میں مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل تعلیم پر توجہ مرکوز رکھے کرکوز رکھیں تا کہ وہ مستقبل کی زمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ براہ ہو۔ انہوں نے وفود کو تاکید کی کہ وہ ضلع بونیر کی مجموعی ترقی کے لئے اپنے فروعی اختلافات بھلا دیں اور ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں حکومت کیساتھ تعاؤن کریں۔