ضلع کونسل صوابی کا 6 ارب 90 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

ضلع کونسل صوابی کا 6 ارب 90 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ضلع ناظم اعلیٰ حاجی امیر الرحمن نے سالانہ بجٹ برائے سال2017-18 مبلغ 6ارب 90کروڑ 75لاکھ 17ہزار روپے منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ بجٹ میں تر قیاتی فنڈز کی مد میں مبلغ 36کروڑ 77لاکھ60ہزار روپے اور اسکے ساتھ مالی ساتھ 2016-17کاغیر استعمال شدہ تر قیاتی فنڈزمبلغ 34کروڑ 34لاکھ71ہزار روپے شامل کر کے کل تر قیاتی بجٹ 71کروڑ 12لاکھ 31ہزار روپے کے علاوہ غیر تر قیاتی فنڈز کی مد میں سابقہ 2016-17کے غیر استعمال شدہ فنڈز کے ساتھ کل مبلغ 32کروڑ 11لاکھ 75ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔کونسل کا اجلاس قائم مقام کنوینئر ڈاکٹر علی رحمن کی صدارت میں ہوا جس میں کنوینئر کونسل حاجی عصر خان کے صاحبزادے اور دیگر اراکین کے ایک رشتہ دار وں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اراکین کونسل پیش کردہ بجٹ پر جمعرات 27جولائی کو بحث کرینگے جب کہ جمعہ 28جولائی کو اس کو منظور کیا جائیگا اجلاس میں ضلع ناظم حاجی امیر الرحمن نے بجٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ میں دوران سر وس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کی لواحقین کے لئے ایک کروڑ 68لاکھ1ہزار روپے ، الاؤنسز کے مد میں 2ارب 14کروڑ 16لاکھ85ہزار 2سو روپے تعلیم کے لئے 4ارب 72کروڑ 83لاکھ90ہزار490روپے ، صحت کے شعبے میں 76کروڑ 94لاکھ42ہزار850روپے ، سماجی تر قی و تعلیم معذوران کے لئے 1کروڑ 75لاکھ 84ہزار680روپے بھی مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل صوابی ضلع بھر کے عوام کے وسائل کا آمین ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی محدود وسائل اور لا متناہی مسائل کے باوجود ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرئے گی ہم منتخب نمائندوں اور عوام کے تعاون سے صوابی کی تقدیر بدل دینگے اس کو ایک مثالی ضلع بنائینگے#