بعض مفاد پرست فساد پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،معراج الدین

بعض مفاد پرست فساد پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،معراج الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)آل طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین سا بق صدر حیات اللہ ،مجیب شنواری ودیگر ساتھیوں سمیت لنڈیکوتل پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طورخم میں بعض لوگ اپنی مفاد کی خاطر شروفساد پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں شر پسند گر وپ کا تعلق کسی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن یا یونین سے نہیں ہیں بلکہ طورخم میں کھلا عام سینٹر الحاج تاج محمد اور الحاج گروپ کانام استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم میں روزانہ کروڑوں روپے کاکاروبار ہو تا ہے اور اس میں لیگل طریقے سے تمام اقوام کے لوگ کام کر رہے ہیں اس لئے کسی کو طورخم میں مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹس طورخم میں کسٹم ایکٹ رولز کے تحت کام کر رہے ہیں اس میں جو ڑ توڑنہیں ہو سکتا کیونکہ بعض شر پسند اور انتشار پھیلانے والے نام نہاد لوگ جوڑ توڑ کی باتیں کر رہے ہیں آل کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین نے کہا کہ طورخم حساس بارڈر ہے اوربارڈرکی حساسیت کی وجہ سے اس طر ح کے لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اگر انکو منع نہیں کیا گیا تو ایکسپورٹ امپورٹ کو بند کر دینگے انہوں نے کہا کہ طورخم میں یونین اور کمیٹی موجود ہیں اس لئے کسی کو طورخم8 میں یونین اور کمیٹی بنانے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ طورخم میں کراچی سے طورخم تک کے لوگ روزگار کیلئے آسکتے ہیں اورآتے ہیں لیکن نام نہاداور شر وفساد پھیلانے والے لوگ نہیں آسکتے اور نہ انکو اجازت دینگے معراج الدین نے کہا کہ دو دن بعد احتجاجی جلسے کا اعلان کر ینگے اس لئے ایم این اے اور سینٹر سے اپیل کر تے ہیں کے آئے روز آپ لوگوں کا نام استعمال کرکے کچھ گروپ طورخم آتے ہیں اور ایجنٹس سے غیر قانونی مطالبات کر تے ہیں جو کہ ایم این اے اور سینٹر کا نام بد نام کر نے کا باعث ہے اور ایجنٹس کا معاشی استحصال کر تے ہیں لہذا ان کو فی الفور بند کریں آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے درخواست دی ہے