ٹاؤن ون کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ٹاؤن ون کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

پشاور( کرائمز رپورٹر ) ٹاؤن ون کا شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ایک ٹرک سامان ضبط جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر دو افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ناظم زاہد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او احسان اللہ ‘ اے ٹی او آر ایاز درانی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچا‘ فضل محمود ‘ انفورسمنٹ آفیسر ارباب شہزاداور اظہر علی شاہ نے اشرف روڈ‘ چوک یادگار‘قصہ خوانی اور کوہاٹی گیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے غیر قانونی تعمیرات مسمارکردئیے جبکہ دکانوں سے باہرپڑاہواسامان بھی ضبط کرلیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 2افراد کو گرفتارکرلیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر