خوشحال ریاض جاپان جونیئر اوپن سکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

خوشحال ریاض جاپان جونیئر اوپن سکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور کا نوعمرکھلاڑی خوشحال ریاض خان ہانگ کانگ کے زی ٹاؤ یوکو ہراکرجاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا دوسرے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کو ہرا کر خوشحال نے اپ سیٹ کردیا جبکہ انڈر17کیٹگری میں عزیر شوکت نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاسکواش کے بین الاقوامی مقابلے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ منگل کے روز یوکوہاما میں شروع ہوئے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی انڈر 15کیٹگری میں خوشحال ریاض کا پہلا میچ جاپان نمبر1سوٹا میکاوا کے خلاف تھا یہ مقابلہ خوشحال نے 3-0سے جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ کا سکور 11-1،11-2 اور 11-3رہا دوسرے راؤنڈ کا میچ ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے زی ٹاؤیو کے خلاف تھا تاہم خوشحال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تجربہ کار کھلاڑی کو بھی 3-0 سے ہرادیا جس کے دوران سکور11-5،11-4 اور11-6رہاٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کو بھاری مارجن سے ہراکر پاکستانی کھلاڑی خوشحال نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیاخوشحال ریاض خان بدھ کے روز ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل کھیلے گااسی طرح ٹورنامنٹ کی انڈر 17کیٹگری میں پاکستان کے عزیر شوکت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پہلے راؤنڈ میں عزیر نے جاپان کے تکاکی یاموچی کا سامنا کیا جو عزیر شوکت کے جارحانہ کھیل کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا عزیر شوکت جاپانی کھلاڑی کو 3-0سے ہرا کر اگلے راؤنڈمیں پہنچ گیا جہان اس کا مقابلہ جاپان کے ٹاپ سیڈکیٹو مٹسوئی سے تھا لیکن وہ بھی عزیر کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور عزیر نے یہ میچ بھی 3-0جیت لیا یوں دونوں نوعمر پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی دونوں اہم کیٹگریز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔