تخت بھائی میں بلدیاتی نمائندوں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

تخت بھائی میں بلدیاتی نمائندوں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

تخت بھائی(نامہ نگار) تخت بھائی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کا واپڈ اآفس تخت بھائی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے واپڈ ا تک احتجاجی مارچ کیا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح جہانگیر آباد ایکشن کمیٹی کے سربراہ جمشید خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ ملاکنڈ روڈ کو ایک گھنٹے تک ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رکھا، مظاہرے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ڈسٹرکٹ کونسلر خطیب الرحمان، تحصیل کونسلران موسیٰ خان، حاجی وارث خان، میاں اجمیر شاہ، ناظمین حاجی عمراخان ٹھیکیدار،شہزاد میر، پیر قاسم، خانزادہ عرف منے،عمران خان، شیر زمین ملنگ ، نائب ناظمین جاوید ٹھیکیدار،کمال خان، اقبال صافی کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان اورمعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے واپڈا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی اور جہانگیر آباد کے نئے فیڈر پر فوری طور پر کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ فیڈر پر کم ولٹیج ، ناروا لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مسلسل ٹرپنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں اے ایس پی تخت بھائی سرکل علی بن طارق،اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل، ایکسیئن واپڈا تخت بھائی فیاض خان ، ایس ڈی او واپڈا ہدایت اللہ ، واپڈا ہائیڈرو یونین تخت بھائی ڈویژن کے چیئرمین حاجی غلام حبیب خان نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذکرات کیے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر متنشر ہو گئے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر