وکلاء پارلیمنٹ کیلئے خواندہ اورشرعی اصولوں سے باخبر نمائندے منتخب کرانے میں کردار ادا کریں ،اعزاز الملک

وکلاء پارلیمنٹ کیلئے خواندہ اورشرعی اصولوں سے باخبر نمائندے منتخب کرانے ...

جندول(نمائندہ پاکستان) وکلاء نے قیام پاکستان سمیت ملک کے دفاع اور جمہوریت کے دفاع کیلئے بیش بہاں قربانیاں دی ہے ، پارلیمنٹ کو تعلیمیافتہ اور شرعی اصولوں سے باخبر ممبران بھجوانے کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے اعزاز الملک افکاری نے ثمرباغ بار روم میں جندول بار کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے صرف چھ قومی اسمبلی میں پانچ اور سینیٹ میں صرف ایک ممبر جماعت اسلامی کی نمائندگی کر رہا ہے اس لئے اتنے کم مینڈیٹ کیساتھ تبدیلی لانا مشکل ہے ، تقریب کے دوران تحصیل نائب ناظم ثمرباغ بشیر الحق خیبر پختونخواہ بار کونسل کے رکن حضرت رحمان ایڈوکیٹ ، تیمرگرہ بار کونسل کے صدر جان بادر ایڈوکیٹ ، ثمرباغ بار کے صدر نظر حکیم جنرل سیکرٹری محب اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کے مسائل دور کرنے کیلئے بجٹ میں ان کیلئے مناسب حصہ مقرر کیا جائے جس سے وکلاء اپنے مسائل دور کر سکے م تقریب کے دوران ایم پی اے اعزاز الملک افکاری نے بار روم کیلئے 20لاکھ اور تحصیل ناظم سعید احمد پاچہ و نائب ناظم بشیر الحق نے 2لاکھ نقد گرانٹ کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر