خاتون اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ گل بانو نے چارج سنبھال لیا

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ گل بانو نے چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) خاتون اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ گل بانو نے دفتر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا عوامی مشکلات کو کم کرنے‘ شہریوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی جملہ صلاحیتیں بروئے کار لانے اور کوھاٹ کو ایک صاف ستھرا اورناجائز تجاوزات سے پاک شہر بنانے کاعزم‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر روزمرہ کے امور نمٹانے کاآغاز کردیامیڈیا کے نمائندوں اورمختلف وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مجھ پر جو ذمہ داری عائدکی گئی ہے اس سے بطریق احسن عہدہ برآہوں گی عوامی مشکلات کو کم کرنے‘ شہریوں کو درپیش مسائل کے خاتمے اور کوھاٹ کو صاف ستھرا شہربناکر ایک مثال قائم کروں گی ان کاکہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ان کی ا ولین ترجیح ہوگی اس حوالے سے کسی سے کوئی رورعایت نہیں ہوگی مضر صحت اشیاء کی فروخت اور مصنوعی مہنگائی پر خصوصی نظر رکھی جائیگی اور قانون کی پاسداری کویقینی بنایاجائیگا انہوں نے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اور بھتہ خوری کو بھی ایک لعنت قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف خصوصی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا اورسائلین کودرپیش ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے حصول میں مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ایک صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل کرکے دم لوں گی میڈیا کالونی کی منظوری میں حائل رکاؤٹوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کردیاجائیگا۔