جمرود:ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے واک

جمرود:ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود ( نمائندہ پاکستان )جمرود میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے واک، عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے زندہ قوم کا ثبوت دے۔ پرویز اقبال تحصیل جمرود میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرانے اور عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے واک ہوا ۔ واک میں ایجنسی الیکشن کمیشن افسر پرویز اقبال ، پولیٹکل تحصیلدار جمرود شکیل برکی، لائن افسر خان زیب اور قومی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔واک جمرود تحصیل سے شروع ہوا اور تاریخی مقام باب خیبر پر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن افسر پرویز اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرایجنسی میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد تقربیا تین لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو ایک خوش ائند بات ہے، ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹ کی حیثیت بہت اہمیت کا حامل ہے، ووٹ کے زریعے ہی عوام قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کو ترقیاتی کی صف میں شامل کرسکتے ہیں ۔ملک کے ائین کے مطابق ہر وہ بالغ مرد، خاتون ، مسلم اور غیر مسلم جس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تما م بالغ افراد قومی شناختی کارڈ بنوا کر اپنے حق رائے دہی کا استعما ل لازمی کرے تاکہ ایک بہترین اور مخلص قیادت کو سامنے لایا جاسکے۔