جے یو آئی کی نمائندہ وفد کی اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان سے ملاقات

جے یو آئی کی نمائندہ وفد کی اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جمعیت علما اسلام کے اہم راہنما رحمت اللہ خان کی قیادت میں ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر جمعیت یوسی ملانہ کے راہنما اور ناظم مشتاق مغل، حاجی خلیل احمد موجود تھے، جنوبی سرکل کے حوالے سے ہونے والی اس ملاقات میں رحمت للہ خان نے مولانا لطف الرحمن کو متعدد شخصیات کو جمعیت میں شامل کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں کا تفصیلی ذکر کیا، ملاقات میں یوسی ماہڑہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے انتہائی اہم راہنما کی آئندہ چند روز میں جمعیت میں شمولیت پر مشاورت ہوئی، رحمت اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل پروآ کے متعدد علاقوں سے درجنوں افراد جمعیت میں شمولیت کے لیے تیار ییں اور ان شااللہ بہت جلد یہ شمولیتیں عمل میں آئیں گی اس سلسلے میں یوسی ماہڑہ سے سینکڑوں افراد آئندہ چند ہفتوں میں جمعیت میں شمولیت اختیار کرلیں گے اس موقع پر مولانا لطف الرحمن نے رحمت اللہ خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ تحصیل پروآکو ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے۔