محروم علاقوں کو گیس فراہمی کے لیے 26کروڑ 98لاکھ40ہزار روپے فنڈ منظور

محروم علاقوں کو گیس فراہمی کے لیے 26کروڑ 98لاکھ40ہزار روپے فنڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل تخت بھائی کے صدر خاور خان مہمند کی درخواست پر PK26میں سوئی گیس سے محروم علاقوں کو گیس فراہمی کے لیے 26کروڑ 98لاکھ40ہزار روپے فنڈ منظور۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ روز حجرہ سابقہ ایم پی اے عمران مہمند شہید کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پی ایم ایل (ن) تحصیل تخت بھائی کے صدر خاور خان مہمند کی درخواست پر PK26میں سروے کے مطابق سوئی گیس سے محروم علاقوں کو گیس فراہمی کے لیے 26کروڑ، 98لاکھ،40ہزار روپے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری اور فوری طور پر کام شروع کرنے کی احکامات جاری کردیں جس سے PK26کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔