ٹاؤن تھری ناظم محمدعلی ارباب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

ٹاؤن تھری ناظم محمدعلی ارباب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر ) ٹاؤن تھری ناظم محمدعلی ارباب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقدہواجسمیں ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم ‘ ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ کافور ڈھیری ‘ ناظم ٹاؤن فور ہارون صف اللہ اورچاروں ٹاؤنزکے ٹی ایم اور ٹی او آر اور بی سی اے سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر بلڈنگ کنٹرول ایجنسی نے چاروں ٹاؤنز کے بارے میں بریفنگ دی اور بی سی اے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر بی سی اے کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ عوامی کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اورعوام کے نقشوں کے کام میں آسانی لائی جائے اس موقع پر ضلع پشاور کے رہائشیوں کے مفاد میں بلڈنگ بائی لاز میں ترامیم کی سفارش کی گئی ۔