سرکاری ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں ،اسلم خان

سرکاری ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں ،اسلم خان

پشاور( کرائمز رپورٹر ) ملازمین میں تضادات اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم اقدام ہوگا۔گذشتہ تین سالوں سے مختلف کیٹیگریز کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے جاری عملی اور پُر امن جدوجہد کر رہے ہیں جس میں اکاؤنٹس کلرکس، اکاؤنٹس اسسٹنٹ، سٹور کیپر، اسسٹنٹ سٹور کیپر، سٹینو گرافر، سٹینو ٹائپسٹ، ویلج کونسل سیکریٹریز، سب انجینئرز، ایکسائز کے ASI، سب انسپکٹر، انسپکٹر، AETOs، محکمہ پولیس کے ملازمین اور دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن اور محکمہ صحت کے محروم ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے14اگست2017 ؁ء تک اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اورCMہاؤس کے زرائع اور فنانس اور اسٹیبلشمنٹ کے زرائع نے ان مسائل کے حل کے لئے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار محمد اسلم خان مرکزی چےئر مین ایپکا پاکستان وصدر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے حکومت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی بے چینی کا خاتمہ کرنے کے لئے جو اقدامات شروع کئے ہیں اس کے دور رس نتائج ہونگے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کی کوشش ہوگی کہ مندرجہ بالا کیٹیگریز کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور اپ گریڈیشن کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے اعزاز میں بھر پور اظہار تشکر کا پروگرام تشکیل دیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر