بونیر ،لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عمائدین کی ایڈیشنل ڈی سی سے ملاقات

بونیر ،لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عمائدین کی ایڈیشنل ڈی سی سے ملاقات

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیر بابا بجلی فیڈر پر بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج کی وجہ سے پید اہونے والے مسئلے کے حل کے لئے یو نین کونسل پیربابا کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ۔منتحب بلدیاتی نمائندوں اور بازار کے صدور پر مشتمل ایک جرگہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کاظم سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ایکسئن واپڈا بونیر ۔ایس ڈی او ڈگر ون حلقہ پی کے 79 کے ایم پی اے مفتی فضل غفور بھی موجود تھے ۔جرگہ میں پی ٹی ائی کے رہنماء اپوزیشن لیڈر صدیق اللہ ،تحصیل کونسل ڈگر کے ممبر صاحب ذادہ اشفاق احمد ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء جہانبر خان ۔پیر بابا بازار کے صدر ۔اکرام اللہ ایڈوکیٹ ۔مشتاق احمد ایڈوکیٹ ۔تحصیل ڈگر کے نائب ناظم خالد خان ۔اسرار احمد پر مشتمل جرگہ کی نمائندہ گی کرتے ہوئے صدیق اللہ ۔اشفاق احمد اور جہانبر خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پیر بابا فیڈر میں ناقص بجلی کے تار استعمال ہو نے کی وجہ سے بجلی وولٹیج بیس سے تیس تک ہے ۔جس کی وجہ سے بجلی بلب بھی نہیں چلتے ۔کم وولٹیج کی وجہ سے علاقہ میدان کربلا بن گیاہے ۔مساجد میں وضو ں کے لئے پانی تک موجود نہیں ہے ۔دوسری فیڈر کی ماربل فیکٹیریاں اور ایک ائس فیکٹری بھی ہمارے فیڈ ر پر ڈالا گیاہے جس سے ہمارے فیڈر پر لائن لاسز زیادہ ہو گیاہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جرگہ کو یقین دہانی کرائی کہ پیربابا فیڈر پر بجلی کے کم وولٹج کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے لائن پر درختوں کی کٹائی کی جائے گی ۔لائن پر کیپسٹرکو لگایا جائے گا ۔جبکہ ا یک اڈہ کی بجائے تین مقامات پر مزید اڈے قائم کی جائے گی ۔اس موقع پر ایکسئن واپڈ نے جرگہ کو بتایا کہ جس فیڈر پر لائن لاسز زیادہ ہو اس پر لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو گی ۔اے ڈی سی نے واپڈا ایکسئن کو بتایا کی جس کے ذمے بقایات جات ہو اسکی لسٹیں ہمارے خوالہ کرے ۔ہم مقامی تھانہ کے پولیس کو ساتھ لیکر بجلی بقایاجات وصول کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر