شانگلہ ،پیر خانہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

شانگلہ ،پیر خانہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ وادی کانا داموڑی پیر خانہ روڈ کی خستہ حالی ،لاکھوں آبادی کا روڈ کھنڈرات میں تبدیل کسی بھی بڑی حادثہ کی پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ،ٹرانسپورٹر اور عوام سراپا احتجاج ۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔داموڑی تا اولندرروڈ کا ٹھیکہ لیگی ٹھیکداروں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، اگر روڈ تعمیر اتی کام فوراً شروع نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ پایہ جام ہڑتال کرے گا۔ ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران سردار علی اور صدر محب اللہ نے منگل کے روز الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے متعلقہ ٹھیکدار نے سیلاب کی مد میں آئے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ۔ لیگی ٹھیکدار جاوید نے لودر خوڑ کے مقام پر گہرا کھڈا بنا رکھا ہے جس میں کسی بھی وقت گاڑی گرنے کا خدشہ موجود ہے ۔صوبائی حکومت نے فنڈ دیا مگر وہ بھی خورد برد کیا گیا ۔ بلکانئی بٹا سحر روڈ کیلئے تحصیل ناظم پیر خانہ بصیر خان نے چار لاکھ روپے منظور کئے تھے جس کو بھی جاوید ٹھیکدار کے بھائی نے ہڑپ کئے اور تا حال منظر عام سے غائب ہے ۔بلکانئی اور لاڑی کو ملانے والے پل پر مسلسل کام سست روی کا شکار ہے اور ٹھیکدار کی وجہ سے کام تعطل کا شکار ہیں، علاقہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر محب اللہ، سردار علی اور علاقہ کی عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔