ورسک کے مقام پر دریائے سندھ میں اٹک خیبر آبادکے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

ورسک کے مقام پر دریائے سندھ میں اٹک خیبر آبادکے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے خبر دار کرنے والے ادارے فلڈ سیل ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کی سہ پہر جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر دریائے سندھ میں اٹک خیبر آباد اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب31063،264500اور3243کیوسک تھا جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر