ٹانک ،ناظمین کا صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتالی کیمپ ختم

ٹانک ،ناظمین کا صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتالی کیمپ ختم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک میں ویلج ونیبرہڈ ناظمین کا 14ماہ سے تنخواہوں اور اعزازیہ بندش کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ صوبائی وزیرمال سردار اعلی امین خان گنڈاپور کی یقین دہانی پر ختم کردیاگیا گزشتہ روز عرفان شہید پارک ٹانک میں ال ڈسٹرکٹ ویلج ناظمین اتحاد کے چےئر مین ولی خان بیٹنی ، نور محمد برکی ، رنگین بلوچ ،مقبول انور ودیگرناظمین کی قیادت میں ویلج ونیبرہڈ ناظمین کا تنخواہوں ، دفتر کرایوں اور اعزازیہ سمیت دیگر فنڈز کی بندش کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھابھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ویلج ناظمین کا کہناتھاکہ ضلعی سطح پر کسی بھی سیاسی پارٹی اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے مذاکرات کیلئے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا جوکہ لمحہ فکریہ ہے جبکہ بھر پور تعاون اور کیمپ آمد پر سرائیکی تحریک ٹانک کے رہنما معوذ ارائیں ، ملک عظمت شوری اور ضلعی ممبر عرفا خان کنڈی کے مشکورہیں بھوک ہڑتالی کیمپ سے صوبائی وزیر مالی سردار علی امین گنڈا پور نے پشاور سے ویلج ناظمین کے چےئر مین ولی خان بیٹنی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے دو روز میں فنڈز اجراء کی یقین دہانی کرائی جس پر بھو ک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز ختم کردیاگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر