ٹرائبل ایریازچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی منظوری دیدی گئی

ٹرائبل ایریازچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی منظوری دیدی گئی

پشاور( سٹاف رپورٹر )ٹرائبل ایریاز (مہمند ایجنسی) چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے الیکشن کمشنرزمقررکرتے ہوئے سال 2017-18کے انتخابات کی متفقہ منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹرائبل ایریاز(مہمندایجنسی)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹیوکمیٹی کااہم اجلاس صدرمحمدشعیب خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیمبرکے بانی صدرسینیٹرحاجی غلام علی،سینئرنائب صدرعرفان شینواری،نائب صدرغلام نبی،ایگزیکٹیوممبران شاکرین ،وقارنواز،نورحاد گل،مبارک حلیم،کامران عاطف خان،عثمان غنی،حاجی ہدایت اللہ خان،سجادعلی اورسراج خان سمیت دیگرنے شرکت کی،سیکرٹری جنرل ارباب شاہدپرویزنے اجلاس کے شرکاء کوآئندہ الیکشن بارے بریفنگ دیا،اجلاس میں ٹرائبل چیمبرکے انتخابات برائے سال 2017-18کی متفقہ طورپرمنظوری دیتے ہوئے خواجہ یاورنصیرکوالیکشن کمشنر،راحت اللہ خان اورڈاکٹریوسف شاہ کوممبران مقررکیاگیا،اجلاس کے دوران صدرمحمدشعیب خان نے کہاکہ حکومت ٹرائبل ایریاز(مہمندایجنسی)میں خصوصی توجہ دیکربیرروزگاری کے خاتمہ اورصنعتی ترقی کیلئے عملی اقدمات اٹھائے،تاکہ ٹرائبل ایریازمیں بیروزگاری کاخاتمہ ممکن ہوسکے،اس موقع پرچیمبرکے بانی وسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاکہ انہیں ٹرائبل ایریازکے مسائل کابخوبی علم جن کے حل کیلئے ٹرائبل چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کاقیام عمل میں لایاگیاتاکہ ٹرائبل ایریازکے مسائل کاازالہ کیاجائے،انہوں نے یقین دلایاکہ ٹرائبل ایریازچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کودرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائیگاخصوصی مراعات حاصل کرنے کیلئے بھی جدوجہدکی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر