مٹہ ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

مٹہ ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) مٹہ تحصیل میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار نے جمعرات 27جولائی کو ال پارٹی کانفرنس بلالیا تمام سیاسی و مذھبی جماعتوں کے علاوہ اس کانفرنس میں وکلاء برادری ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار اور دیگر لوگ بھی شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق مٹہ تحصیل میں جاری ناروا لوڈشڈنگ اور کم وولٹیج کی مسئلے کو حل کرانے کیلئے اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار نے 27جولائی بروز جمعرات صبح دس بجے کائنات ہاسٹل مٹہ میں ال پارٹی کانفرنس بلا لیا اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا نے اس بارے میں کہا کہ اس ال پارٹی کانفرنس میں تمام سیاسی و مذھبی جماعتوں کے ہمراہ دیگر اہم تنظیمیں اور اداروں کے ذمہ دار بھی شرکت کرینگے اور اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے مقامی صدور منتخب نمائندوں اور دیگر افراد کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں مٹہ تحصیل میں جاری بجلی کے ناروا لوڈشڈنگ کے حوالے سے احتجاج کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کی جایئگی جس کی بعد باقاعدہ احتجاج کیلئے اعلان کی جایئگی انہوں نے تمام افراد سے اس کانفرنس میں بروقت خود یا اپنے کسی نمائندے کو بھیجنے کیلئے اپیل کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر